سعودی عرب كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ۱۶۴ حفاظ اور قراء كی شركت

IQNA

سعودی عرب كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ۱۶۴ حفاظ اور قراء كی شركت

13:01 - September 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1692955
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے حفظ، تجويد اور تفسير قرآن كے " ملك عبدالعزيز" بين الاقوامی مقابلوں كے ۳۰ ویں دورے میں دنيا كے مختلف ممالك كے ۱۶۴ حفاظ اور قراء شركت كر رہے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے محيط سائیٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عيد سعيد فطر كے بعد ۵۷ ممالك كی نمائندگی كرتے ہوئے ۱۶۴ حفاظ اور قراء " ملك عبدالعزيز بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كرنے كے لیے اس ملك میں روانہ ہوں گے۔ ان مقابلوں میں منصفی كے فرائض مندرجہ ذيل افراد ادا كریں گے۔ سعودی عرب كے " محمد مكی ہدایہ اللہ " ، "ابراہيم الہويمل"،" سعد الدوسيری"، " عبدالمحسن القاسم"، " غرم اللہ الزہرانی" اور " سعود النعيم " انڈونيشيا كے محمد روم ، بحرين كے عبداللہ العمری، بنگلہ ديش كے محمد نور الدين ، سوڈان كے عبدالرحمن محمود عبدالقادر اور مصر كے فرج اللہ الشاذلی۔
سعودی عرب كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی كوششوں سے یہ مقابلے ۱۳ اكتوبر كے منعقد ہوں گے۔
299355

نظرات بینندگان
captcha