بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قائد انقلاب اسلامی كے دفتر كی سائیٹ كے حوالے سے نقل كيا ہےكہ قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے تہران كے مصلی امام خمينی میں منعقد ہونے والی سولہویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كے مختلف حصوں كا وزٹ كيا۔ حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے مختلف زبانوں میں ترجمہ ہائے قرآن، تفاسير او قرآنی پبليشرز سے مربوط حصوں، قرآنی، مذہبی تحقيقات اور سافٹ ويئرز اور بچوں كےاسٹال كا دورہ كيا اور آپ پبلشروں اور اسٹال كے مالكوں سےگفتگو كےدوران قرآنی سرگرميوں اور تازہ ترين انتشارات سے مطلع ہوئے۔
300530