تقريب مذاہب اسلامی كے دوسرے بين الاقوامی سيمينار كا لندن میں انعقاد

IQNA

تقريب مذاہب اسلامی كے دوسرے بين الاقوامی سيمينار كا لندن میں انعقاد

12:25 - September 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1693341
بين الاقوامی گروپ: مذہبی و اسلامی شخصيات كی شركت سے تقريب بين مذاہب اسلامی كا دوسرا بين الاقوامی سيمينار ۱۱ اكتوبر كو برطانیہ كے مركز اسلامی میں منعقد ہو گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے برطانیہ كےمركز اسلامی كی سائیٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانیہ كے مركز اسلامی اور ايران كی تقريب بين مذاہب اسلامی كی عالمی اسمبلی كےتعاون سے اسلام كے دشمنوں كےچيلنجز كا مقابلہ كرنے كے لیے تقريب بين مذاہب اسلامی كا بين الاقوامی سيمينار ہو رہا ہے۔ اس ايك روزہ سيمينار میں مقررين، عربی زبان میں خطاب كریں گے۔ اور قرآن اور نبی اكرم ﴿ص﴾ كےبلند مقام كو بيان كریں گے۔ قابل ذكر ہے كہ تقريب بين مذاہب اسلامی كا پہلا سيمينار گزشتہ سال ۲۳ جون كو برطانیہ كے مركز اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ايران كی تقريب بين مذاہب اسلامی كی عالمی اسمبلی كے تعاون اور برطانیہ ، ايران، عراق، مصر، سوریہ، لبنان، آسٹريليا ، امريكہ، سویڈن، ڈنمارك كے مختلف دانشوروں اور شخصيات كی شركت سے لندن كےمركز اسلامی میں منعقد ہوا تھا۔
300891
نظرات بینندگان
captcha