مراكش كےعلاقے " الجديدہ " میںجوان قراء كے درميان مقابلہ

IQNA

مراكش كےعلاقے " الجديدہ " میںجوان قراء كے درميان مقابلہ

12:29 - September 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1693347
بين الاقوامی گروپ: مراكش كے علاقے " الجديدہ" كی علماء كونسل نےماہ مبارك رمضان كے آخری ايام كی مناسبت سے ۲۷ ستمبر كو اس ملك كی مسجد " بالحمدونیہ" میں قرائت قرآن كےمقابلے كا انتظام كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Lematin " كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مراكش كے مختلف علاقوں كے ۲۸ ممتاز قراء كہ جن میں ۱۸ افراد مراكش كے جوان ہیں، كی شركت سےیہ مقابلہ منعقد ہوا اور اس مقابلے میں منصفی كے فرائض مراكش كے قرآنی ماہرين ، محققين اور علماء نےانجام دیے تھے۔ ابراہيم العصری، بدر بوہلال اور مريم عيت الجلالی نے بالترتيب پہلی ، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كی۔ الجديدہ كی علماء كونسل كےسربراہ " عبداللہ شاكر" نے ممتاز افراد كو انعامات دينے كی تقريب میں قرآنی تعليمات كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ علاقہ الجديدہ كے جوان، حفظ قرائت قرآن پر خصوصی توجہ ديتے ہیں۔ اور یہ اس بات كی عكاسی كرتا ہے كہ اس علاقے كے مسلمان اسلام اور قرآن كی اہميت كے قائل ہیں۔
300776

نظرات بینندگان
captcha