ماسكو كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے نتائج كا اعلان

IQNA

ماسكو كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے نتائج كا اعلان

10:50 - October 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1694272
بين الاقوامی گروپ: روس كےحفظ قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلوں كا نواں مرحلہ ممتاز افراد كے اعلان پر اپنے اختتام كو پہنچا ہے۔

روس میں ايرانی كلچر ہاوس كے ڈائريكٹر" ابوذر ابرہيمی تركمان" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے نامہ نگار سے ٹيلی فونك گفتگو میں كہا ہے كہ ان مقابلوں میں جمہوریہ داغستان كے " زاليكايف احمد" اور " ماگا مدوف ماگامد" نے پہلی اور دوسری اور جمہوریہ تاجيكستان كے " مراواف حيدر علی" نے تيسری پوزيشن حاصل كی ہے۔ انھوں نے كہا كہ پہلی ، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كرنے والوں كو بالترتيب ۳۰۰۰، ۲۰۰۰ اور ۱۰۰۰ ڈالر نقدی انعامات ديئے گئے ہیں اور روس كےمفتيوں كی كونسل كے سربراہ كا خصوصی انعام جمہوریہ تاتارستاں كے " روشن آكشوف" كو ملا ہے۔ تركمان نے مزيد كہا كہ ان مقابلون میں، عمان ، ملائيشيا ، ايران، تركی، سعودی عرب، قازقستان، كرغستان، تاجيكستان ، ماسكو كی ڈويژنوں، داغستان، تاتارستان ، چيچنيا اور آستاراخان كے ۲۰ حفاظ نے شركت كی تھی اور ان مقابلوں میں منصفين كے سربراہ ، ايرانی " محمد حسين سعيديان" تھے۔ یہ مقابلے روس كے مفتيوں كی كونسل ،روس میں ايرانی كلچر ہاوس ، كويت كی وزارت اوقاف ، ماسكو میں ملائيشيا كے سفارت خانے ،روس میں اسلامی تعليم و ثقافت كی حمايت كے ادارے ، سعودی عرب كی وزارت اوقاف اور روس كی آلماز ہولڈينگ كمپنی كے تعاون سے منعقد ہوئے تھے۔
301946

نظرات بینندگان
captcha