ايران كے شہر كرج میں قرآن كريم كے تصويری ترجمہ كی نمائش

IQNA

ايران كے شہر كرج میں قرآن كريم كے تصويری ترجمہ كی نمائش

11:39 - October 06, 2008
خبر کا کوڈ: 1694718
اعزازی نامہ نگار/جمشيد جماليان: ايران كے شہر كرج میں قرآن كريم كےتصويری ترجمہ كی پہلی نمائش اس شہر كی اسلامی كونسل كے دفتر میں لگائی گئی ہے اور یہ نمائش ۱۱ اكتوبر تك جاری رہے گی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے كرج میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق یہ نمائش حوزہ علمیہ اصفہان كے كمپيوٹر ريسرچ مركز كی كوششون اور شہر كرج كی اسلامی كونسل ، كرج كی ميونسپل كمیٹی كے ثقافتی معاون اور اس شہر كے سپاہ پاسداران كے تعاون سے انسانوں كی زندگی میں قرآن كو نافذ كرنے كے ہدف كے تحت لگائی گئی ہے۔ اس نمائش میں قرآن كی ۴۴ آيات مباركہ كو مدنظر ركھ كر ۴۴ فنی شاہكار ركھے گئے ہیں۔ اسی طرح اس نمائش میں حوزہ علمیہ اصفہان كے كمپيوٹر ريسرچ مركز كی پروڈكشن قرآنی سافٹ وئيرز كو بھی ركھا گيا ہے۔ ياد رہے كہ یہ نمائش ۲۵ ستمبر كو افتتاح ہوئی تھی اور ۱۱ اكتوبر تك جاری رہے گی۔
302155

نظرات بینندگان
captcha