بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے برطانیہ كے مركز اسلامی كی سائیٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ شخصيات "تقريب ، قرآن اور پيغمبر خاتم ﴿ص﴾ كی مدد كے لیے ايك منصوبہ" كے موضوع پر منعقد ہونے والے سيمينار سے خطاب كریں گی۔ اس كے علاوہ اس سيمينار میں مختلف ممالك كی مندرجہ ذيل شيخصيات خطاب كریں گی۔ بوسينا كے مفتی "مصطفی تسيريچ" يورپ كے اسلامی كانفرنس كے سيكرٹری جنرل " محمد بشاری" برطانیہ كے مركز اسلامی كے سربراہ حجتہ الاسلام والمسلمين " عبدالحسين المعزی" لندن میں آيت اللہ خويی كےمركز اسلامی كے انچارج" حجتہ الاسلام والمسلمين فاضل الميلانی" لندن كے ريجنٹ كے اسلامی ثقافتی مركز كے انچارج " احمد محمد الديبان" مصر كی اسلامی تحريك اخوان المسلمين كے ايك لیڈر " ابراہيم المنير" اس سيمينار میں مندرجہ ذيل پندرہ موضوعات پر تقارير ہوں گی۔ تقريب مذاہب اسلامی ايك ثقافت اور ايك منصوبہ، انبياء كے احترام كےتحت اديان میںيكجہتی ، تمام مسلمانوں كے لیے قرآن اور پيغمبر كی مدد كرنا ايك امر حق اور واجب ہے، مسلمان ، قرآن اور پيغمبر ﴿ص﴾ كی مدد كرنے كے منصوبے كو كيسے ديكھتے ہیں، مدد كے منصوبے كے راستے میں علمی تجاويز، اس منصوبے كو متحقق كرنےكے لیے امت كا كردار، آزادی بيان اور امن پسند زندگی كی قيمت ، فلسفہ توحيد كے دائرہ میں فكری آزادياں، توحيد دينی كی رو سے اديان كےمشتركات ، گفتگو اور تفاہم تمام انبياء كا مطالبہ، اسلامی معاشرے میں اہل كتاب كے حقوق، تقريب كے منصوبے كے تحت مسلمانوں كی دو وجہ اشتراك قرآن اور پيغمبر ﴿ص﴾ اور دوسرے موضوعات۔
قابل ذكر ہے كہ تقريب مذاہب اسلامی كا پہلا بين الاقوامی سيمينار ۲۳ اور ۲۴ جون ۲۰۰۷ء كو لندن میں منعقد ہوا تھا۔
302634