فرانس كےعلاقے "رون ۔آلپ" عيسائی لوگوں كےعلاوہ ديگر افراد پر پوليس كی كڑی نگرانی

IQNA

فرانس كےعلاقے "رون ۔آلپ" عيسائی لوگوں كےعلاوہ ديگر افراد پر پوليس كی كڑی نگرانی

12:05 - October 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1695112
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے علاقے " رون۔ آلپ" كے ايك پوليس افسر نے اس علاقے كی مقامی كونسل كو ايك خط لكھ كر اپيل كی ہے كہ وہ رون۔ آلپ كے عيسائی لوگوں كے علاوہ دوسرے افراد كی مذہبی سرگرميوں كی معلومات سے پوليس كو مطلع كریں جس كی وجہ سے مسلمان پريشان نظر آ رہے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے afrik سے نقل كيا ہے كہ اس علاقے كے مسلمانوں نے پوليس كے اس اقدام پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے اس كی مذمت كا مطالبہ كيا ہے۔ ﴿CPCM﴾ مسلمانوں كے علاقے كی كونسل كے اراكين اور ليون كی مسجد كے عہديداروں نے ايك نشست كے دوران پوليس كے اس اقدام كو غير قابل قبول قرار ديا اور انھوں نے اميد ظاہر كی كہ فرانس كے صدر ساركوزی سے ملاقات كر كے انھیں مسلمانوں كی مشكلات سے آگاہ كریں گے۔ مسجد ليون كے متولی " كامل كتبان" نے اس بارے میں كہا كہ ہيومن رائٹس كی انجمنوں كی پوليس كےاس اقدام پر خاموشی پر مجھے تعجب ہے اور جب ہم تك ہمیں حكومت كی طرف سے مشخص اور واضح جواب نہیں ملتا ہم اپنے اعتراضات كو جاری ركھیں گے۔
303142

نظرات بینندگان
captcha