بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے afrik سے نقل كيا ہے كہ اس علاقے كے مسلمانوں نے پوليس كے اس اقدام پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے اس كی مذمت كا مطالبہ كيا ہے۔ ﴿CPCM﴾ مسلمانوں كے علاقے كی كونسل كے اراكين اور ليون كی مسجد كے عہديداروں نے ايك نشست كے دوران پوليس كے اس اقدام كو غير قابل قبول قرار ديا اور انھوں نے اميد ظاہر كی كہ فرانس كے صدر ساركوزی سے ملاقات كر كے انھیں مسلمانوں كی مشكلات سے آگاہ كریں گے۔ مسجد ليون كے متولی " كامل كتبان" نے اس بارے میں كہا كہ ہيومن رائٹس كی انجمنوں كی پوليس كےاس اقدام پر خاموشی پر مجھے تعجب ہے اور جب ہم تك ہمیں حكومت كی طرف سے مشخص اور واضح جواب نہیں ملتا ہم اپنے اعتراضات كو جاری ركھیں گے۔
303142