بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نےاماراتی روزنامہ "البيان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بيانیے میں آيا ہے كہ اس بٹالين كی تاسيس كا مقصد پوری سرزمين فلسطين میں پرچم اسلام كو بلند ركھنے كی خاطر اسلام كے دشمنوں كے مقابلے میں استقامت اور راہ خدا میں تفكر جہاد كو مضبوط اور قوی كرنا ہے۔ اس بيانیے میں آيا ہے كہ جہاد ايك الہی اور شرعی فريضہ ہے جس كا سرچشمہ خدا كی عادلانہ شريعت اور اسلامی اعتقادی ابحاث ہیں اور تمام آسمانی ادياں اور انسانی قوانين اس الہی فريضه پر ايمان ركھتے ہیں۔ فلسطين كی حزب اللہ بٹالين نےجہاد كو غاصب اسرائيل كےاقدامات كے مقابلے میں ايك ردعمل قرار ديا اور اعلان كيا كہ فلسطين كے مختلف اداروں كے افراد اس بٹالين كے اراكين ہیں اور فقط اسلام اور راہ خدا میں جہاد اور استقامت كے عشق كی وجہ سے ہم اكھٹے ہوئے ہیں۔
303155