بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے " Islamcrunch " كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آفس مايكروسافٹ میں اس قرآنی پروگرام كو نصب كرنے كے لیے كافی ہے كہ اس سافٹ ويئر كو ڈاون لوڈ كرے پھر كمپيوٹرپر نصب كيا جائے۔ یہ سافٹ وئير ، فرانسيسی ، انگريزی اور بعض يورپی زبانوں میں پيش كيا گيا ہے۔ اور ان زبانوں میں ترجمہ قرآنی بھی صارفين كے لیے پيش كيا گيا ہے۔ كمپيوٹر پر اس سافٹ ويئر كو نصب كرنے كے بعد " القرآن نامی ايك نئی فہرست آفس پر ظاہر ہوتی ہے۔ اس پروگرام سے استفادہ كرنے كے لیے كافی ہے كہ مينو قرآن پر كلك كریں اور اپنی پسند كی آيت كو متن میں اضافہ كریں ، اسی طرح آيات كے ترجمہ كو بھی اس فہرست سے تلاش كر كے متن میں اضافہ كيا جا سكتا ہے۔
303081