مصر میں '' ذبح كے اسلامی آداب" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

مصر میں '' ذبح كے اسلامی آداب" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

12:25 - October 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1695144
بين الاقوامی گروپ: مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں ۱۸، ۱۹ اكتوبر كو مشرق وسطی، آفريقہ، ايشيا، اور يورپ كے ۲۰ ممالك كی شركت سے "حيوانات كے ذبح كرنے كے اسلامی آداب" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نےمحيط سائیٹ كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد ، اسلام كے اصولوں كے بارے میں تحقيق اور ان كا حيوانات سے تعلق اور عالمی ادارے كے بين الاقوامی معياروں سے ان كا ہم آہنگ ہونا۔ اس سيمينار میں ، مخصوص وسائل سے حيوانات كو ذبح كرنے اور منتقل كرنےكےبارے میں خصوصی فتاوی ، ذبح كرنے والے افراد كو تعليم دينا وغيرہ كے بارے میں بحث وگفتگو كی جائے گی۔ مصر كے سابقہ مفتی " نصر فريد واصل " اور اردن كے بادشاہ" ملك عبداللہ الحسين" كی بہن " عالیہ الحسين " بھی اس سيمينار میں شركت كریں گی۔
303128
نظرات بینندگان
captcha