جمہوریہ آذربائيجان میں اسلامی ممالك كے وزراء تعليم كے سيمينار كا انعقاد

IQNA

جمہوریہ آذربائيجان میں اسلامی ممالك كے وزراء تعليم كے سيمينار كا انعقاد

12:22 - October 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1695523
بين الاقوامی گروپ: oic كےركن ممالك كے وزراء تعليم كے چوتھے سيمينار كا ۶ اكتوبر كو جمہوریہ آذربائيجان كے دارالحكومت " باكو" میں آغٓاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيح" سائیٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں سائنس اور ٹيكنالوجی كی توسيع میں جوانوں كے كردار كی تقويت اور جوانوں كی ترقی كے لیے علمی وسائل كو فراہم كرنے كے بارے میں بحث و گفتگو كی گئی۔ آسيسكو كے نمائندے نے اس سيمينار میں كہا كہ اسلامی ممالك كے وزراء تعليم ، عالم اسلام میں سائنس اور ٹيكنالوجی كی ترقی كی حكمت عملی كی حمايت كی خاطر باكو میں جمع ہوئے ہیں۔ اس خطاب میں انھوں نے كہا كہ اس سيمينار میں شريك افراد نے آسيسكو كے بعض عالم اسلام كی يونيورسٹيوں كے بارے میں قوانين اور دانشور خواتين كے لیے اسلامی چينل كی تاسيس كےبارے میں تبادلہ خيال كيا۔ قابل ذكر ہے كہ اسلامی ممالك كے وزراء تعليم كا پہلا سيمينار ۲۰۰۰ء كو سعودی عرب كے دارالحكومت "رياض" میں ، دوسرا سيمينار ۲۰۰۳ء كو ليبيا كے دارالحكومت طرابلس میں اور تيسرا سيمينار ۲۰۰۶ء كو كويت میں منعقد ہوا تھا۔
303494
نظرات بینندگان
captcha