اسلام كی توہين كرنے والے روسی مجلے كی مذمت

IQNA

اسلام كی توہين كرنے والے روسی مجلے كی مذمت

12:37 - October 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1695548
بين الاقوامی گروپ: روس كی اسلامی كونسل نے اس ملك كے" News Week" مجلے كی مذمت كی ہے كہ جس نے اسلام اور مسلمانوں كی توہين پر مشتمل مقالے اور مضامين كی اشاعت كی تھی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی خبررساں ايجنسی ""وام" كے حوالے سےنقل كيا ہے كہ روس كی اسلامی كونسل نےثقافتی اور سماجی اداروں كی يونين سے News Week مجلے كی مسلمانوں كی توہين كے بارے میں تحقيق كرنے كے لیے اس ملك كے اسلامی اداروں كی خصوصی نشست كے انعقاد كا مطالبہ كيا ہے۔ روس كی اسلامی كونسل نے اہانت كی بنا پر اس مجلے كے خلاف عدالت میں شكايت بھی كی ہے۔ روس كی اسلامی كونسل كے عہديداروں نے اس ملك كے تمام مسلمانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ ايسے اقدامات كے مقابلے میں مناسب رد عمل كا اظہار ضروركریں ۔ روسی مجلے News Week نے كچھ عرصہ پہلے ۴۰ ویں شمارے میں اسلام اور مسلمانوں كی توہين پر مشتمل مقالے اور تصاوير كی اشاعت كی جس كی وجہ سے روس كے اسلامی معاشرے نے شديد رد عمل كا اظہار كيا۔
۳۰۳۵۱۹
نظرات بینندگان
captcha