بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ، لبنان كے مایہ ناز مورخ علامہ " سيد جعفر مرتضی عاملی" نے تہران يونيورسٹی كے ادبيات كالج كےفردوسی ہال میں علامہ عسكری كی تجليل میںمنعقد ہونے والے بين الاقوامی سيمينار میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ علامہ عسكری عالم اسلام كا ايك بہترين سرمایہ تھے۔ انھوں نے اسلامی علوم میں علامہ عسكری كی تحقيق كی قدردانی كرتے ہوئے كہاكہ علماء كی ياد منانے كا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے كہ ہم ان كی خطاوں سے صرف نظر كریں، بلكہ ايك دقيق نگاہ سے ان كے نظريات كی جانچ پڑتال كریں تاكہ ان كی كمی كاستيوں كی طرف متوجہ ہوں۔ اس مایہ ناز مورخ نے مزيد كہا كہ آيت اللہ سيد مرتضی عسكری تاريخ كےمطالعات میں وسيع نظر ركھتے تھے اور وہ دقيق موضوعات كی طرف متوجہ تھے۔ علامہ عاملی نے ان كی كتاب " معالم المدرستين" كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ یہ كتاب ايك گرانہا تاليف ہے اور كہا كہ علامہ عسكری كی بہت سی كتابوں كی اہل سنت نے اشاعت كی ہے۔
۳۰۳۴۵۲