دين در دنيائے جديد" نامی بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

دين در دنيائے جديد" نامی بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

11:24 - October 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1696146
فكر گروپ: تہذيبوں كےمابين گفتگو كا ادارہ "دين در دنيائے جديد" كےموضوع پر اكتوبر كےدرميانے عشرے میں ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد كر رہا ہے۔
"

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " دين در دنيائے جديد" نامی یہ بين الاقوامی سيمينار تہذيبوں كےمابين گفتگو كےبين الاقوامی ادارے كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين سيد محمد خاتمی كی سربراہی میں۱۳ اور ۱۴ اكتوبر كو تہران كےبين الاقوامی سيميناروں كےمركز میںمنعقد ہو گا۔ كہا جا رہا ہے كہ اس دو روزہ سيمينار میںمختلف ملكوں كےسابقہ صدور ،بين الاقوامی ادارے اور مختلف ممالك كے دانشور اور علمائے دين شركت كریں گے۔ ياد رہے كہ اس سيمينار میں اس بات پر زور ديا جائے گا كہ ماڈرن سوشيالوجسٹ كے تصور كےبالعكس دين اس نئے دور میں بھی كار آمد ہےاور سياسی ، سماجی اور ثقافتی ميدانوں میں ايك اہم مقام ركھتا ہے۔
304691

نظرات بینندگان
captcha