خراسان رضوی كی قرآنی سرگرميوں كی ترويج اور توسيع كے مركز كے انچارج سيد " سعيد سرابی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' شعبہ خراسان رضوی سے خراسان سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ نمائش ۳۱ اكتوبر سے ۷ نومبر تك مشہدمیں بين الاقوامی نمائش كے مقام پر لگائی جا رہی ہے۔ سرابی نے آداب زيارت كےموضوع پر منعقد ہونے والی اس نمائش كےبارے میں كہا كہ ہر سرزمين كے لوگ زيارت كے اپنے خاص آداب ركھتے ہیں اور اس نمائش میںان آداب و رسوم كو پہنچوانے كی كوشش كی جائے گی۔ سرابی نے آخر میں كہا كہ رضوی ثقافت كے بارے میں ہمارے پاس متعدد كتابیں موجود نہیں ہیں كہ جنھیں ہم اس نمائش میں پيش كر سكیں۔
303193