مصر میں جوانوں كے لیےتفسير كی پہلی كتاب كی اشاعت

IQNA

مصر میں جوانوں كے لیےتفسير كی پہلی كتاب كی اشاعت

10:58 - October 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1696505
بين الاقوامی گروپ: مصر كے ٹی وی چينل كے دينی پروگراموں كی انچارج" كريمان حمزہ" نے جوانوں كےلیے تفسير قرآن كی پہلی كتاب" الواضح فی تفسير القرآن الكريم للشبیھ والشباب" كو تاليف كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے لھا آن لائن سائیٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كاريمان حمزہ مصر كی پہلی مسلمان خاتون ہیں جنھوں نے الازہر اسلامی مركز كے كہنے پر اس كتاب كو تاليف كيا ہے اور اس میں جوانون كے لیے قرآنی ابحاث كو سادہ اور عام فہم زبان میں پيش كيا ہے۔ جوانوں كےلیے تفسير قرآن كی یہ پہلی كتاب ہے جسے تين سال كے عرصہ میں تحرير كيا گيا ہے۔ كاريمان حمزہ نے اس بارے میں كہا كہ ابھی حال ہی میں ختم ہونےوالی اس كتاب كی سافٹ ويئر كے ہمراہ دنيا كےتمام مسلمانوں كے استفادہ كےلیے عنقريب اشاعت ہو گی۔ انھوں نے كہا كہ اس كتاب كی تاليف میں ، مصر كےمشہور محقق " شوقی ضيف" كی كتاب " الوجيز للقرآن الكريم" اورپانچویں صدی ہجری كے ايرانی فقیہ ، عالم اور فيلسوف" محمد غزالی" كی كتاب " نقد و تفسير موضوعی قرآن"سوریہ كے دانشور" صلاح الدين ارقدان كی كتاب " مختصر القاسمی " مصر كے سابقہ شيخ " حسين مخلوف" كی كتاب " المختصر" اہل سنت كےعظيم مفسر سيد قطب كی كتاب " اظلال القرآن الكريم" اور اسی طرح اہل سنت كے مفسرين ،ابن كثير، الحیہ اور بيضاوی كی كتابوں سے استفادہ كيا گيا ہے۔ كريمان حمزہ نے كہا كہ اس قرآنی كتاب میں، احاديث نبوی سے استفادہ اور صحيح تربيتی طريقوں كی مراعات كرتے ہوئے جوانوں كےقابل فہم قرآن كريم كی تفسير كی گئی ہے۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ خدا سے عشق كا معنی، مسئلہ عشق او جوان لڑكے او لڑكی كے درميان تعلقات اور آج كی زندگی میں عشق الہی كا نہ ہونا،جيسے موؓضوعات اس كتاب میں بيان كیے گئے ہیں۔
305143

نظرات بینندگان
captcha