بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےنيوز سائیٹ " Europenews" كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ " ساليولو" میں انجمن اسلامی " ہدا" كے ترجمان " ہشام ابومروان" نے خبررساں ايجنسی " AKL" كو انٹرويو ديتےہوئے كہاكہ اس شہر كے مسلمانوں نے نماز جمعہ كے بعد سڑكوں پر دھرنا دے كر اس شہركی كونسل كی جانب سے مسجد كی تعمير كو ممنوع قرار ديئے جانے پر شديد اعتراض كيا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ساليولو كی شہری كونسل نے اس شہر كی پوليس كو حكم ديا ہوا ہے كہ وہ اس سال سےنماز قائم كرنے والے ہال كو بند كریں۔ ابومروان نے كہا كہ مسلمانوں نے اس نماز كے ہال كے سامنے سڑك پر نماز قائم كر كے، اس شہر كی كونسل كے اس اقدام پر اعتراض كو نوٹ كرائیں گے۔
305160