سينگاپور میں جنوب مشرقی ايشيا كی اسلامی انجمنوں كی نشست كا انعقاد

IQNA

سينگاپور میں جنوب مشرقی ايشيا كی اسلامی انجمنوں كی نشست كا انعقاد

12:08 - October 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1696949
بين الاقوامی گروپ: آسيسكو كی كوششوں سےجنوب مشرقی ايشيا اوربحرالكاہل كی اسلامی انجمنوں اور ثقافتی مراكز كی چھٹی نشست ۱۵ اكتوبر كو سينگاپور میں منعقد ہو رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے بحرين كی خبررساں ايجنسی سے نقل كياہے كہ اس چار روزہ نشست میں آسٹريليا ، ہندوستان، فيجی، من مار، ملائيشيا، نيوزی لينڈ، نيوگينہ، جنوبی كوريا، سری لنكا، تائيوان، ويت نام، انڈونيشيا ، فلپائن، كميوڈيا، اور چين جيسے دنيا كے مختلف ممالك كےنمائندے شركت كریں گے۔ اس نشست كے انعقاد كا مقصد جنوب مشرقی ايشيا اور بحرالكاہل كی اسلامی انجمنوں اور مختلف ثقافتی مراكز كےدرميان تعلقات كو مستحكم كر كے، ان علاقوں میں مقيم لوگوں كو اسلام اور مسلمانوں كی زندگی سے آگاہ كرنے اور ان علاقوں میں اسلامی ثقافتی پہلووں كے بارے میں تحقيق كرنا بتايا گيا ہے۔ اسی طرح جنوب مشرقی ايشيا اور بحرالكاہل كےمسلمانوں كو صلاحيتوں سے استفادہ كرنے كے طريقہ كاراور اسلامی ثقافتی مراكز كی سرگرميوں اور پروگراموں میں اسلامی ثقافت كو مستحكم كرنے، اعتدال اور ميانہ روی كی روح كو رائج كرنا بھی اس نشست كے ديگر مقاصد میں سے ہیں۔
305455

نظرات بینندگان
captcha