الجزائر میں ايرانی جانباز مصوروں كےفن پاروں كی نمائش

IQNA

الجزائر میں ايرانی جانباز مصوروں كےفن پاروں كی نمائش

12:45 - October 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1698000
ہنر گروپ: الجزائر كے مقام شہيد ميوزيم میں ايرانی جانباز مصوروں كے فن پاروں كی نمائش كی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شہيد فاونڈيشن كے تحقيقاتی اور ثقافتی سيكرٹری نے كہا ہے كہ یہ نمائش الجزائر كی وزارت مجاہدين كی دعوت پر منعقد كی جا رہی ہے۔ جس میں ۱۵۰ فن پارے نمائش كے لیے ركھے جا رہے ہیں۔ جو ۲۶ مصوروں كی تخليق ہے یہ فن پارے تصاوير ، پينٹنگ، دستكاری اور خطاطی پر مشتمل ہیں. انھوں نے كہا كہ یہ پہلی مرتبہ ہے كه جانبازوں كے آثار كو اجتماعی صورت میں بيرون ملك اس طرح نمائش كيا جا رہا ہے تاكہ ان كی صلاحيتوں كو دوسرے ممالك تك بھی روشناس كرايا جا سكے۔
۳۰۶۳۶۰
نظرات بینندگان
captcha