بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سوریہ كی سركاری خبررساں ايجنسی " سہانا" نے كہا ہے كہ یہ محفل گزشتہ روز سوریہ كےشہر رقّہ میں "سرگيس" كنيسہ میں منعقد كی گئی جس میں سوریہ كےلوگوں نے بھر پور شركت كی اور اس كےساتھ ساتھ كئی سو عرب اور غيرعرب اخبار نويس بھی اس محفل میں شريك ہوئے۔ اس محفل كے مقررين نے " راہ ابريشم" كی تاريخی شاہراہ كو مختلف اقوام كے درميان تہذيبوں كی منتقلی كا بہترين راستہ قرار ديا۔ اس محفل میں دينی ترانے بھی پڑھے گئے جن میں انسانی اقداركا ا حياء كرنے والوں كو خراج عقيدت پيش كيا گيا۔ مسلمان شركاء نے اس محفل كےاختتام پر شہداء كے ايصال ثواب كی خاطر نماز ادا كی اور دوسرے پيروكاروں سے اتحاد ويگانگت پرزور ديا۔
307102