ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " معا" سائیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۱۳ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو شہر قدس كے دسيوں مسلمانوں نے اس اقدام كے خلاف مسجد الاقصی كے اطراف میں مظاہرہ كيا ہے۔ فلسطين كے وزير اوقاف و مذہبی امور شيخ " جمال بواطنہ" نے شدت پسند یہوديوں كےاس اقدام پر اپنے رد عمل كا اظھار كرتے ہوئے كہا كہ یہ اقدام تمام بين الاقوامی قوانين كے خلاف ہے اور امت اسلام كے خلاف كھلی جارحيت ہے۔ ياد رہے كہ ۱۲ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو مسجد الاقصی كے ۵۰ میٹر كے فاصلے پر كنيسہ كا افتتاح ہوا۔ اور اس اقدام كے خلاف آسيسكو اور او آئی سی نے شديد احتجاج كيا ہے۔
۳۰۶۵۰۹