بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق مصری اخبار "الاخبار'' نے لكھا ہے كہ اس كانفرنس كے پہلے روز حيوانات كے ذبح كرنے میں پيش آنے والی مشكلات اور اسكے حفظان صحت كے اصولوں سے متصادم ہونے كے بارے میں مختلف آراپيش كی گيئں۔ شركاء نے حيوانات كی محل و نقل اور منتقلی كے وقت حيوانات سے اچھے برتاؤ اور انھیں بازار سے مذبحہ تك پہنچانے پر بھی تجزیہ وتحليل پيش كيا۔ كانفرنس كے شركاء نے حيوانات كے ذبح كرنے اور انكے حمل ونقل اور اسكے آداب پر موجود فتاوا كا بھی جائزہ ليا اور اس بات پر تاكيد كی گئی كہ حيوانات كے ذبح كرتے وقت بين الاقوامی قوانين كو بھی ملحوظ خاطر ركھا جائے۔ اس كانفرنس میں مصر كے سابقہ مفتی " نصرفريدو اصل" اور اردن كے بادشاہ كی بہن " عالیۃ الحسين" مہمان خصوصی تھے۔
308732