برطانوی سكولوں میں پردے پر پابندی كے لیے وزير مہاجرت كا عجيب بہانہ

IQNA

برطانوی سكولوں میں پردے پر پابندی كے لیے وزير مہاجرت كا عجيب بہانہ

10:42 - October 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1700100
بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كے نئے وزير مہاجرت " فيل وولس" نے روزنامہ ٹائمز كو انٹرويو ديتےہوئے كہا كہ اسكولوں میں با پردہ لڑكيوں كے آنے سے تعليمی نظام مشكلات سے دو چار ہو جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق " اسلام آن لائن" نے لكھا ہے كہ وولس نے اپنی وزارت سنبھالنے كے دو ہفتے بعد ہی ايسا كہنا شروع كر ديا ہے۔ اس كا كہنا ہے كہ اسكولوںمیں با پردہ آنے سے تعليمی نظام میں خلل پيدا ہو گا۔ جبكہ اس كے ساتھ دفس نے اسلامی مدارس كے قيام كی بھی حمايت كی ہے اور كہا ہے كہ سكولوں میں تمام اديان كی تعليمات تدريس ہونا چاہيیں كيونكہ سب كو اسكولوں سے استفادہ كرنے كا حق ہے۔ انھوں نے انٹرويو میں كہا كہ مسلمان عورتوں كو ملازمت كے شعبے میں آ گے آنا چاہیے اگرچہ ايسا كرنا اسلامی تہذيب كے خلاف ہی كيوں نہ ہو۔ ياد رہے كہ برطانیہ میں ۲۰ لاكھ مسلمان آباد ہیں۔
308719

نظرات بینندگان
captcha