مشرقی آذربائيجان كی مساجد اور قرآنی مراكز كو ۳۰ ہزار قرآنی نسخوں كا ہدیہ

IQNA

مشرقی آذربائيجان كی مساجد اور قرآنی مراكز كو ۳۰ ہزار قرآنی نسخوں كا ہدیہ

11:16 - October 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1700124
قرآنی سرگرمياں گروپ: مشرقی آذربائيجان كے دارالقرآن كےانچارج نے خبر دی ہے كہ اس صوبے كے قرآنی مراكز ، مذہبی انجمنوں اور مساجد كو اس سال كے آخر تك ۳۰ ہزار قرآنی نسخے ہدیہ كیے جائیں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مشرقی آذربائيجان كے دارالقرآن كےانچارج حجت الاسلام والمسلمين " ميكائيل اسكندری" نے كہا كہ اس سال پہلے چھ ماہ میں اس صوبے كی مساجد اور قرآنی مراكز كو ۱۲ ہزار قرآنی نسخے ہدیہ كیے گئے ہیں۔ جنا ب اسكندری نےمزيد كہا كہ قرآنی تعليمات پر عمل كر كے انسان معاشرے میں باعزت زندگی بسر كر سكتا ہے۔ انھوں نے كہا كہ مختلف مشكلات سے نجات كے لیے قرآن مجيد پر عمل ضروری ہے۔
309706
نظرات بینندگان
captcha