جنت نامی قرآنی سنٹر كی انچارج " مليحہ ازبك زاتی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' سے گفتگو كرتےہوئے كہا ہے كہ ان كلاسوں میں طلباء كو ترجمہ و مفاہيم قرآنی ،حفظ قرآن، ناظرہ، قرائت اور ترتيل قرآن كی تعليم دی جائے گی۔ انھوں نے ان كلاسوں كے انعقاد كا مقصد لوگوں كی قرآنی اور دينی معلومات میں اضافہ بتايا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ان پڑھ افراد كے لیے بھی اس سنٹر میں قرآن مجيد كی تعليم كی كلاسیں ہو رہی ہیں۔ یہ كلاسیں ۲۲ ستمبر ۲۰۰۸ء كو شروع ہوئیں اور ان كلاسوں كا دو رانیہ ۲ ماہ ہے۔
309930