تنزانیہ میں مسلمان خواتين كےلیے بين الاقوامی سيمينار كا اختتام

IQNA

تنزانیہ میں مسلمان خواتين كےلیے بين الاقوامی سيمينار كا اختتام

11:39 - October 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1700140
بين الاقوامی گروپ: ۲۰ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو تنزانیہ كےشہر " دارالسلام " میں مسلمان خواتين كا بين الاقوامی سيمينار اپنے اختتام كو پہنچا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے سعودی عرب كے روزنامہ " الرياض'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ اس سيمينار كا اہتمام تبليغات اسلامی كی عالمی انجمن اور مسلمان خواتين كی كونسل كے باہمی تعاون سے كيا گيا تھا۔ اس تين روزہ سيمينار میں محققين نے" اسلام میں عورت كا مقام" ، " بچوں كی تربيت"، " معاشرے كو ایڈز كی بيماری سے لاحق خطرات" اور " گھريلو اقتصاديات میں عورت كے كردار" كےموضوعات پر خطابات كیے۔ ياد رہے كہ یہ سيمينار ۱۸ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو تنزانیہ كےدارالحكومت " دارالسلام" میں شروع ہوا تھا۔ اور گزشتہ روز ۲۰ اكتوبر كو ختم ہواھے۔
309884

نظرات بینندگان
captcha