بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے " بينات" نامی سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ علامہ محمد حسين فضل اللہ" نے ۲۱ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو يمن كے وزير اوقاف و مذہبی امور سے ملاقات میں كہا كہ استكبار دنيائے اسلام میں سياسی عدم استحكام لانا چاہتا ہے۔ جبكہ وہ دنيائے اسلام میں اقتصادی مشكلات پيدا كرنے كے باوجود اپنے ناپاك عزائم میں كامياب نہیں ہو سكا۔ يمن كےوزير اوقاف نے بھی اس ملاقات میں علامہ فضل اللہ كو يمن كی داخلی صورت حال سے آگاہ كيا۔
310006