بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے روزنامہ " خبریں" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسرائيلی پوليس كے ترجمان نے ايك انٹرويو میں كہا كہ گزشتہ روز مسجد الاقصی میں پيش آنے والے واقعہ در حقيقت یہودی سياحوں كی حفاظت كی خاطر تھا جو كہ مسجد الاقصی كو ديكھنے كی غرض سے آئے تھے۔ البتہ اس حملے میں كوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ واضح رہے كہ گزشتہ چند دنوں سے سينكڑوں یہودی سياح پوليس كی كڑی نگرانی میں مسجد الاقصی كو ديكھنے كی خاطر آ رہے ہیں۔ مجمع عالی فلسطين كے سربراہ نے اسرائيلی پوليس كی كاروائی كی مذمت كرتےہوئے اسے مسجد الاقصی كی توہين كے مترادف قرار ديا۔
310982