بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا"نے " كينیڈا ڈاٹ كام "نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كياہے كہ ڈنمارك كی وزارت مذہبی امور نے مسلمانوں كےدلائل كو ناكافی سجمھتے ہوئے اسے رد كر ديا جس میں درخواست كی گئی تھی كہ اس اخبار كے ایڈئٹر كو عدالت میں حاضر كيا جائے جس نے رسول خدا (ص) كی شان میں گستاخی كی تھی۔ واضح رہے كہ مسلمانوں كی سات تننظيموں نے روزنامہ " جيلانڈپوسٹن"كے ایڈیٹروں كے خلاف درخواست دے ركھی تھی كہ انھوں نے پيغمبر اكرم (ص) كی شان میں گستاخی كرتے ہوئے ان كے كارٹون شائع كیے تھے۔
310325