بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں وزير ثقافت و مذہبی امور جناب محمد حسين صفار ہرندی كے علاوہ اعلی عہديداروں ، اخبارنويسوں اور صحافيوں كی بڑی تعداد نے شركت كی۔ افتتاحی تقريب میں تلاوت كلام پاك كے بعد اس دوسری نمائش كےچيرمين مہدی ذارع بورنے شركاء كے لیے نمائش كےبارے میں تفصيلی رپورٹ پيش كی۔ اس تقريب كے آخر میں وزير ثقافت و مذہبی امور نے نمائش كا باقاعدہ افتتاح كيا۔
310584