پاكستان كے شھر لاہور میں امام رضا (ع) عالمی فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

پاكستان كے شھر لاہور میں امام رضا (ع) عالمی فيسٹيول كا انعقاد

11:11 - October 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1700940
بين الاقوامی گروپ: امام رضا (ع) كی ولادت باسعادت كے پرمسرت موقع پر پاكستان كےشہر لاہور میں ايرانی كلچرہاوس كے تعاون سے اس فيسٹيول كا انعقاد كيا جا رہا ہے جس میں سات ممالك شريك ہونگے۔
لاہور میں ايرانی كلچرہاوس كے ڈائريكٹر عبدالرضا عباسی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كے بين الاقوامی شعبہ سے ٹيلی فونك بات چيت كرتےہوئے كہا ہے كہ اس عظيم فيسٹيول میں عامی ،ثقافتی اورتعليمی مراكز كودعوت دی گئی ہے۔ اور اس طرح اس جشن میں شعراء كی بھاری تعداد كےعلاوہ عام لوگ بھی شركت كریں گے۔ انھوں نے كہا كہ اس فيسٹيول كےممتاز افراد كو حضرت فاطمہ معصومہ (س) كے يوم ولادت پر قيمتی انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس فيسٹيول كےعلاوہ لاہور میں مقيم ايرانيوں كےلیے بھی ايك عليحدہ محفل جشن كا اہتمام كيا جائے گا۔ یہ محافل جشن پاكستان كےمختلف ٹی وی چيلنجز سے نشر كی جائیں گی۔ اور امام رضا (ع) كی شخصيت پر مضمون نويسی كا مقابلہ اور پينٹنگ مقابلہ بھی اس فيسٹيول كےپروگراموں كا حصہ ہیں۔
310077

نظرات بینندگان
captcha