لاہور میں ايرانی كلچرہاوس كے ڈائريكٹر عبدالرضا عباسی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كے بين الاقوامی شعبہ سے ٹيلی فونك بات چيت كرتےہوئے كہا ہے كہ اس عظيم فيسٹيول میں عامی ،ثقافتی اورتعليمی مراكز كودعوت دی گئی ہے۔ اور اس طرح اس جشن میں شعراء كی بھاری تعداد كےعلاوہ عام لوگ بھی شركت كریں گے۔ انھوں نے كہا كہ اس فيسٹيول كےممتاز افراد كو حضرت فاطمہ معصومہ (س) كے يوم ولادت پر قيمتی انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس فيسٹيول كےعلاوہ لاہور میں مقيم ايرانيوں كےلیے بھی ايك عليحدہ محفل جشن كا اہتمام كيا جائے گا۔ یہ محافل جشن پاكستان كےمختلف ٹی وی چيلنجز سے نشر كی جائیں گی۔ اور امام رضا (ع) كی شخصيت پر مضمون نويسی كا مقابلہ اور پينٹنگ مقابلہ بھی اس فيسٹيول كےپروگراموں كا حصہ ہیں۔
310077