مفتی ملائيشيا : ملائشين اسكولوں میں اديان كے باہميی روابط كی تعليم ضروری ہے

IQNA

مفتی ملائيشيا : ملائشين اسكولوں میں اديان كے باہميی روابط كی تعليم ضروری ہے

14:05 - October 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1701467
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كے چند ثقافتی اور چند مذہبی معاشروں میں باہمی تعلقات كو فروغ دينے كی غرض سے اديان كے مابين تعلقات كی تعليم دينا ضروری ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق برناما خبرساں ايجنسی كا كہنا ہے كہ ملائيشيا كے مفتی ادريس زين العابدين نے ايك نيوز كانفرنس میں كہا ہے كہ اديان كےمابين تعلقات كی تعليم اور مسلمان طلباء كو اسلامی تعليمات كی روشنی میں دوسرے اديان كےپيروكاروں سے اچھا رویہ اپنا نے سے آشنا كرنے كی تعليم دی جائے۔ انھوں نے كہا كہ اسلامی تعليمات كےصحيح ادراك اور فرسودہ نظريات كو چھوڑ كر مسلمانوں اور غيرمسلمانوں كے باہمی تعلقات سےہی ہمارے لیے اسلامی تعليمات كی خوبصورتی ظاہر ہو گی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ملائشين معاشرہ جو كہ كئی اقوام اور مذاہب پر مشتمل ہے وہاں غلط افكار سے مختلف اديان كےپيروكاروں كے درميان بدگمانی میں اضافہ ہو گا لہذا جلد از جلد اديان كے باہمی روابط كے درس كی تعليم كاآغاز كيا جاٰٰئے۔
310971
نظرات بینندگان
captcha