بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے '' محيط" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۲۶ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو حزب اسلامی نےاپنے بيانیے میں ذكر كيا ہے كہ امريكی اور عراقی افواج نے صوربہ الانبار كے شہر فلوجہ میں ايك فوجی حملے میں جو تين گھنٹے تك جاری رہا چھ افراد كو ہلاك كر ديا جبكہ پانچ افراد كو گرفتار كيا ہے۔ حزب اسلامی عراق كے سربراہ " طارق الھاشمی" نے اس اقدام كی شديد مذمت كی ہے۔ اس حزب كے سينكڑوں كاركنوں نے شہر فلوجہ میں اس حملے كے خلاف مظاہرہ كيا ہے۔
311567