بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق كويتی روزنامہ " الوطن" نےلكھا ہے كہ اس سيمينار كی انتظامیہ كمیٹی كے چئرمين غازی العنزی نےايك نيوز كانفرنس میں سيمينار كے انعقاد كا مقصد بيان كرتے ہوئے كہا كہ یہ سيمينار دنيائے اسلام میں سرگرم عمل اساتذہ يونينيز سے تعلقات اور تعليمی تجربات كے باہمی تبادلہ كی خاطر منعقد كيا جا رہا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس سيمينار كے ديگر مقاصد میں اساتذہ كی تنخواہوں كا مسئلہ، جمہوريت اور صلح كی اصولوں كی تقويت ، اجتماعی عدالت ، تمام اقوام كے مابين مساوات ، اساتذہ كی پيش ورانہ آزاديوں كا دفاع اور اسلامی ممالك میں قائم اساتذہ يونينز كی حمايت وغيرہ ہیں۔ ياد رہے كہ اساتذہ كی عالمی يونين كا قيام دسمبر ۲۰۰۷ء میں كويت میں عمل میں آيا ہے۔ اور اس سيمينار كی انتظامیہ كمیٹی نے ۲۰ ممالك كی يونينز كو اس سيمينار میں شركت كی دعوت دی ہے۔
311298