يمن میں ايرانی كلچرل سنٹر كے سربراہ علی اصغر اميرانمنٹس نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كے عالمی شعبہ سے گفتگو كرتےہوئے كہا كہ دو افراد كو مسلمان طلباء كے عالمی قرآنی مقابلوں كے لیے نامزد كيا گيا ہے۔ جن میں سے ايك حفظ كل قرآن اورايك قرائت كے مقابلوں مين حصہ لے گا۔ انھوں نے كہا كہ یہ دونوں شركا يمن كے علوم قرآنی كالج كے طلباء ہیں اور پہلی بار ايران آ رہے ہیں۔ انھوں نےمزيد كہا كہ مسلمان طلباء كے لیے پہلے قرآنی مقابلوں میں يمن سےايك فرد نے شركت كی تھی۔ اور دونوں ممالك كے نمائندگان كا ردو بدل دونوں ممالك كے باہمی تعلقات میں مضبوطی اور ثقافتی بہتری كا باعث بنے گا۔
311559