بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اماراتی روزنامہ " البيان'' نے لكھا ہے كہ روين جان نے ریڈيو سے نشر ہونے والے انگريزی پروگرام میں انٹرنیٹ سے ايك مضمون "پروردگار سے بات چيت" كے عنوان پر پڑھا جسے سامعين نے اديان الہی كی تعليمات اور خداوند تعالی كی توہين قرار ديا۔ امارات كی ریڈيو وبرجن كے سربراہ محمد الرشيد نے كہا كہ كچھ عرصہ پہلے " جان نے اپنی غلطی كا اعتراف كر ليا ہے۔ اور معذرت طلب كرنے كے ساتھ ساتھ اس نے كہا ہے كہ اس كا ارادہ اديان الہی يا خداوند كی توہين كا نہیں تھا بلكہ میں مغربی اخبار میں نشر ہونےوالی خبر كا مذاق اڑانا چاہتا تھا۔
311606