وحدت كےلیے اہل بيت(ع) كی تعليمات سے استفادے كی ضرورت ہے

IQNA

وحدت كےلیے اہل بيت(ع) كی تعليمات سے استفادے كی ضرورت ہے

10:15 - October 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1702105
بين الاقوامی گروپ: عراق كےنامور خطيب " عبدالحميد المہاجر" نے كہا كہ مسلمانوں كے درميان وحدت كے لیے اہل بيت (ع) كی تعليمات پر عمل كرنے كی ضرورت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا'' نے خبررساں ايجنسی" اباء" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۲۵ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو امام جعفر صادق (ع) كی شہادت كی مناسبت سے حرم امام حسين (ع) میں خطاب كرتے ہوئے جناب عبدالحميد المہاجر نے كہا ہے كہ قرآن مجيد اور احاديث پيغمبر (ص) میں مسلمانوں كو اہل بيت (ع) سے تمسك كی تاكيد كی گئی ہے۔ انھوں نے دنيائے اسلام كے حالات پر تبصرہ كرتے ہوئے مسلمانوں سے درخواست كی كہ مذہبی اختلافات كو بھلا كر اتحاد و وحدت كا مظاہرہ كریں۔ انھوں نے اپنی تقرير میں امام جعفر صادق (ع) كے فضائل بيان كيئے۔ ياد رہے كہ علامہ شيخ عبدالحميد المہاجر كا شمار عراق كےنامور خطباء میں ہوتا ہے وہ ۱۹۵۰ء میں عراق كے شہر الرميتھ میں پيدا ہوئے وہ " الامام علی" اور " فی ظہور الامام المہدی" نامی دوكتابوں كے مولف بھی ہیں۔ اور ان كی تقارير "الانوار" اور "اہل البيت" ٹی وی چينل سے نشر ہوتی ہے۔
311440
نظرات بینندگان
captcha