مراكش میں "مسلمانوں كی علمی تحقيق پر تجزیہ و تحليل" كےلیے عالمی كانفرنس كا آغاز

IQNA

مراكش میں "مسلمانوں كی علمی تحقيق پر تجزیہ و تحليل" كےلیے عالمی كانفرنس كا آغاز

10:27 - October 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1702142
بين الاقوامی گروپ: دنيائے اسلام میں عالمی تحقيقات كےتجزیہ و تحليل كےلیے پانچویں عالمی كانفرنس مراكش كے شہر فاس میں شروع ہو گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپور ٹ كے مطابق مراكشی روزنامہ" التجديد" نے لكھا ہے كہ اس عالمی كانفرنس كا انعقاد مراكش كی وزارت تعليم كے تعاون سےاسلامی ٹيكنالوجی سنٹر كر رہا ہے۔ اس كانفرنس كی انتظامیہ نے ايك بيانیہ میں كہا ہے كہ اس چھ روزہ كانفرنس كو مراكش پہلی بار" دنيائے اسلام میں علمی ترقی " كے نعرے سے شروع كر رہا ہے۔ اس كانفرنس كے انعقاد كا مقصد اسلامی ممالك كو جديد ٹيكنالوجی سے آگاہی، دنيائے اسلام میں علمی تحقيقات كی تقويت، عالمی ميدانوں میں ايك دوسرے كےتجربات سے مستفيد ہونا اور جديد علمی پيشرفت سےاسلامی عناوين میں استفادہ كرنا بتايا گيا ہے۔ اس كانفرنس میں دنيا كے مختلف ممالك سے ۱۵۰۰ ماہرين شريك ہوں گے جو اسلامی ممالك میں علمی تحقيقات میں ترقی جيسے عناوين پر تبادلہ خيال كریں گے۔
311935
نظرات بینندگان
captcha