بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ كانفرنس تہران كے میڈيا ہال میں منعقد ہو گی جس مٰیں ملكی اورغير ملكی شخصيات شركت كریں گے۔ اسلامی اور قرآنی ریڈيو كی یہ پہلی عالمی كانفرنس ہے جس میں مختلف ممالك كےنمائندگان شريك ہوں گے۔ اس كانفرنس میںماہرين ، اسكالز اور ذرائع ابلاغ كے عناوين میں دلچسپی ركھنے والے اساتذہ اور محققين ، مضامين پيش كریں گےاور خطاب فرمائیں گے۔ اس كانفرنس كے عناوين میں قرآنی اور دينی ذرائع ابلاغ كی كاركردگی ، اسلامی اور قرآنی عناوين میں جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كی راہیں۔ اسلامی اور قرآنی ریڈيو میں جديد اساليب وغيرہ شامل ہیں اسلامی اور قرآنی ریڈيو كی اس پہلی عالمی كانفرنس میں دنيا كے پچاس ممالك سےماہرين شركت كر رہے ہیںاور اس كانفرنس كی اختتامیہ تقريب حضرت فاطمہ معصومہ (س) كےحرم كے جوار میں واقع امام خمينی ہال میں منعقد ہو گی جس میں عظيم قرآنی شخصيت آيت اللہ مكارم شيرازی كی تجليل كی جائے گی۔ اس كانفرنس سے مزيد آگاہی حاصل كرنے كےلیے مندرجہ ذيل سائٹ كی طرف رجوع كيا جا سكتا ہے۔
www.iqrc.ir
311785