حميد رضا طيبی: مسلمان طلباء كےعالمی قرآنی مقابلے جوان نسل میں ہم آہنگی كےلیے موثر اقدام ہے

IQNA

حميد رضا طيبی: مسلمان طلباء كےعالمی قرآنی مقابلے جوان نسل میں ہم آہنگی كےلیے موثر اقدام ہے

10:47 - October 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1702155
قرآنی سرگرمياں گروپ: مسلمان طلباء كےعالمی قرآنی مقابلوں كاا نعقاد اسلامی معاشروں میں ترقی كے خواہاں طلباء كےلیے انتہائی موثر اقدام ہے اور اس سےجوان نسل میں رابطے مستحكم ہوں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ادارہ جہاد دانشگاہی كے سربراہ حميد رضا طيبی نےمسلمان طلباء كے عالمی قرآنی مقابلوں كےپروگراموں كی وضاحت ايك نيوز كانفرنس میں بيان كی ،ان كےہمراہ اس ادارے كےثقافتی امور كےسيكرٹری سعيد پور علی بھی تھے۔ حميد رضا طيبی نے سب سے پہلے خادم اور مترجمہ قرآن طاہرہ صفار زادہ كی وفات پر تسليت عرض كی اور كہا كہ قرآنی احكامات پر عمل سے انسان كو دنيا اور آخرت كی سعادت نصيب ہو گی۔ اور امن و صلح اور عدل و انصاف كومعاشرے میں عملی جامہ پہنانے كےلیے ضروری ہے كہ قرآنی احكامات پر عمل كيا جائے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مسلمان طلباء كےان قرآنی مقابلوں كے انعقاد سے جوان نسل میں ہم آہنگی اور مضبوط تعلقات میں مدد ملے گی اور اس سے اسلامی معاشرے میں ترقی كی راہیں كھلیں گی۔ ان قرآنی مقابلوں كا انعقاد ' برج ملاد" كےكانفرنس ہال میں ہو گا جس میں ۳۸ اسلامی و غير اسلامی ممالك كے نمائندے شركت كریں گے۔ قرآنی مقابلون كی ہيئت منصفہ میں پانچ ممالك لبنان ، سوریہ ، فلپائن، مصر اور ايران كے منصفين شامل ہوں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ان عالمی قرآنی مقابلوں میں مترجم قرآن مرحومہ طاہرہ صفارزادہ كی خصوصی تجليل بھی عمل میں آئے گی۔
311901

نظرات بینندگان
captcha