ليبيا میں انجمن جھانی تبليغات كی بين الاقوامی نشست كا آغاز

IQNA

ليبيا میں انجمن جھانی تبليغات كی بين الاقوامی نشست كا آغاز

13:06 - October 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1702467
بين الاقوامی گروپ: ۲۷ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو ليبيا كے دارالحكومت " طرابلس" میں انجمن جہانی تبليغات اسلامی كی آٹھویں نشست شروع ہوئی جس میں تقريب مذاہب اسلامی كونسل كےجنرل سيكرٹری آيت اللہ " محمد علی تسخيری شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " ليبيا اليوم" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس نشست میں ۵۰۰ مسلمان اور عيسائی شخصيات شركت كر رہی ہیں۔ انجمن جہانی تبليغات اسلامی كےجنرل سيكرٹری " محمد احمد الشريف" نے كہا كہ اس نشست كے انعقاد كا مقصد دنيا میں اسلامی ثقافت كی ترويج ہے انھوں نے مزيد كہا كہ اس نشست میں مندرجہ ذيل تين موضوعات پر مقالات پڑھے جائیں گے۔ وحدانيت دين ، اسلام دين روابط، اسلام اور عصر حاضر كے تقاضے
311849
نظرات بینندگان
captcha