بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق روس كے صدر نے جدہ میں منعقد ہونے والی " روس اور دنيائے اسلام" نشست میں اپنے پيغام میں وضاحت كی ہے كہ " او آئی سی" كے ناظر كےعنوان سے روس، اسلامی ممالك كے ساتھ اپنے تعلقات میں بہتری لانا چاہتا ہے۔ روس كے صدر نے اپنے اس پيغام میں مزيد كہا ہے كہ اميد ہے كہ روس اور دنيائے اسلام كے باہمی تعاون سے عدالت پر مبنی ايك نظام وجود میں آئے گا۔ سعودی عرب كے وزير خارجہ " نزار مدنی " نے بھی اس نشست میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ مختلف تہذيبوں كےدرميان روابط كے لیے روس اور اسلامی ممالك كے درميان تعاون بہت ضروری ہے۔
312340