بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " الوطن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بلجيئيم میں ايك سرگرم مسلمان " محمد سيدی حبيبی" نے پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ بلجيئيم كےمسلمان اس ملك میںمسلمان اقليت كے مسائل كےحل كے لیے ايك اسلامی سياسی جماعت كی تشكيل دیں گے۔ جو ۲۰۱۲ء كےبلدياتی انتخابات میں شركت كریں گی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ یہ سياسی جماعت بلجيئيم میں مسلمان خواتين كے مسائل اور خصوصا مسئلہ حجاب كو حل كرنے كے لیے موثر اقدامات كرے گی۔ كيونكہ حجاب مسلمان خواتين كا حق ہے اور یہ ڈيموكريسی كے بھی منافی نہیں ہے۔ '' محمد سيدی حبيبی" نے وضاحت كی كہ بعض حكومتی اداروں اور اسكولوں میں مسلمان خواتين كو پردہ كرنے سے روك ديا گيا ہے۔ جبكہ بلجيئيم كی مسلمان خواتين میں پردے كے رجحان میٰں زبردست اضافہ ديكھنے میں آيا ہے۔ انھوں نے كہا كہ بلجيئيم كی حكومت مسلمانوں كےاجتماعی تعليمی اور ثقافتی مسائل كےحل میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔
312417