ايران كےشہر ميناب میں اسلامی كتابوں كی نمائش كا افتتاح

IQNA

ايران كےشہر ميناب میں اسلامی كتابوں كی نمائش كا افتتاح

13:03 - October 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1702477
ثقافتی گروپ: ۲۷ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو حضرت معصومہ (س) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے شہر ميناب كے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی میں اسلامی كتابوں كی نمائش كا افتتاح ہوا جس میں ملك بھر سے ۲۵ پبلشرز نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ميناب كے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی كے سرپرست " اسماعيل جہانگری" نے اس نمائش كے متعلق اظہار خيال كرتےہوئے كہا كہ اصفہان ، تہران ، مشہد ، قم او رشيراز سے ۲۵ پبلشرز نے اس نمائش میں شركت كی اور اس نمائش میں ۲۵۰۰ مذہبی، علمی، تاريخی اور طبی موضوعات پر ۷۰ ہزار جلد كتابیں ركھی گئی ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس نمائش میں ۳۰ فی صد كتابیں ايسی ہیں جو پہلی مرتبہ شائع ہوئی ہیں۔ ياد رہے كہ اس نمائش میں ۲۰ فی صد رعايت پر كتابیں دستياب ہیں۔
312590

نظرات بینندگان
captcha