اسلامی مصادر كو ڈيجیٹل كرنےكی غرض سے لاہور میں ايك نشست كا انعقاد

IQNA

اسلامی مصادر كو ڈيجیٹل كرنےكی غرض سے لاہور میں ايك نشست كا انعقاد

13:02 - October 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1702478
بين الاقوامی گروپ: ۲۷ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو دنيائے اسلام كے ثقافتی دارالحكومت لاہور میں يونيسكو كے تعاون سے اسلامی مصادر كو ڈيجیٹل كرنےكی غرض سے ايك نشست كا آغاز ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےروزنامہ " دی نيوز'' كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس تين روزہ نشست كا موضوع اسلامی مصادر كو ڈيجیٹل كرنےپر بحث و گفتگو ہے۔ تاكہ ان مصادر كو محفوظ كيا جا سكے اور ان مصادر تك رسائی آسان ہو جائے۔ اس كے علاوہ اس نشست میں دنيائے اسلام كے ثقافتی دارالحكومت لاہور كے متعلق مقالے بھی پيش كيئے جائیں گے۔ ياد رہےكہ ۲۰۰۵ء میں سعودی عرب كے مقدس شہر مكہ مكرمہ كو دنيائے اسلام كا پہلا ثقافتی دارالحكومت قرار ديا گيا تھا۔ اور ۲۰۰۶ء میں طے پايا كہ ہر سال ايشائی آفريقی اور عربی ممالك میں سے تين شہروں كو دنيائے اسلام كا ثقافتی دارالحكومت قرار ديا جائے گا لہذااس سال مصر سے اسكندریہ، پاكستان سے لاہور اور جمہوریہ جيبوتی سے جيبوتی كو دنيائے اسلام كا ثقافتی دارالحكومت قرار ديا گيا ہے۔
312358
نظرات بینندگان
captcha