قرآنی اور اسلامی ریڈيو كی عالمی كانفرنس كےپہلے روز ۱۵ مضامين قرائت كیے گئے

IQNA

قرآنی اور اسلامی ریڈيو كی عالمی كانفرنس كےپہلے روز ۱۵ مضامين قرائت كیے گئے

12:10 - November 01, 2008
خبر کا کوڈ: 1702975
بين الاقوامی گروپ: قرآنی اور اسلامی ریڈيو كی عالمی كانفرنس میں شريك پروڈيوسر حضرات اور ماہرين نے پہلے روز ۱۵ مضامين پيش كیےہیں۔
قرآنی اور اسلامی ریڈيو كی عالمی كانفرنس كے پريس پروڈيوسر" رحيمی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كےعالمی شعبہ سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ یہ مضامين اس كانفرنس كا افتتاحی تقريب میں قرائت كیے گئے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ اس كانفرنس میں ۷۰ ممالك كےپروڈيوسرز ، ماہرين، سركاری وغيرسر كاری اراكين شريك ہوئے ہیں۔ ان ممالك میں سے آسٹريليا ، جرمنی، سوڈان، تركی، لبنان ، عراق، فلسطين، نيجيريا، فرانس وغيرہ شامل ہیں۔ مذكورہ ۱۵ مضامين میںسے كچھ كے عناوين یہ تھے۔ " اسلامی اور قرآنی عناوين میں جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كرنا"، قرآنی پروگراموں میں جديديت لانا، دينی ذرائع ابلاغ كو درپيش چيلنجز، ریڈيو قرآن پر تفريحی پروگرام، وغيرہ ۔
312904

نظرات بینندگان
captcha