بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق اردن كے اخبار " الدستور'' نے لكھا ہے كہ اس عالمی سيمينار كا انعقاد وزارت ثقافت كے تعاون سے اردن كے شہر امان میں واقع قومی يونيورسٹی میں كيا گيا ہے۔ سيمينار كی افتتاحی تقريب سے اردن كے وزير ثقافت نے خطاب كيا اور ان كے بعد اسلامی اور عربی ممالك سے شركت كرنےوالے فلاسفہ اور دانشوروں نے مضامين پيش كیے۔ اس سيمينار كے لیے مختلف فلسفيانہ عناوين پر مضامين بھی انتظامیہ تك پہنچے ہیں جن میں سے " معاصر اسلامی افكار میں وجود محوری" صوفی حكمت كے۱۲ نمونے ، صوفيا كی نظر میں وحدت وجود كا فلسفہ، وغيرہ ۔ وہ اسلامی دانشور جنہوں نےسيمينار كی مختلف نشستوں میں صدارت كی ان میں سے فتحی ملكاوی، صلاح جرار، عبدالناصر ابوالبصل، حسن حنفی وغيرہ شامل ہیں یہ سيمينار اردن كے دارالحكومت امان كی قومی يونيورسٹی میں منعقد كيا جا رہا ہے۔
312871